اسرائیل اور لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کے درمیان لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو حزب اللہ نے اسرائیل پر ایک سو پانچ راکٹ داغے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے کے اندر یہ راکٹ داغے گئے جن میں سے زیادہ تر کو دفاعی نظام نے ناکارہ بنا دیا۔ خطے میں غزہ سے شروع ہونے والی کشیدگی اب لبنان تک پہنچ گئی ہے اور اسرائیل کی جانب سے لبنان میں فضائی اور زمینی آپریشنز جاری ہیں۔
اسرائیل اور حماس کے تنازع کا آغاز حماس کے سات اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق حملے میں 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق جنگ میں تقریباً 42 ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
👈مزید اپ ڈیٹس کے لیے لنک پر کلک کیجیے: [ Ссылка ]
Ещё видео!