گجرات پولیس تھانہ کنجاہ کا منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن
بدنام زمانہ منشیات فروش بگے شاہ ساکن سارو چک سمیت تین ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پر پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی صدر سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ اعجاز بھٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بدنام زمانہ و ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کبیر حسین عرف بگے شاہ ساکن سارو چک سے 1160گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم ظہیر حسین شاہ سکنہ سارو چک سے 1160گرام چرس برآمد ہوئی، دونوں کے خلاف تھانہ کنجاہ میں 9/Cکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ ملزم اسجد علی سکنہ مچھیانہ سے رائفل 223بورمعہ روند برآمد ہوئی جس کے خلاف بھی مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
Ещё видео!