عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڑ پاکستان لاہور کےزیر اہتمام سالانہ مرکزی جلوس 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ آستانہ لاہور سے نکالا گیا جلوس داتا صاحب موہنی روڈ یادگار گار اسٹیشن گڑھی شاہو ٹاؤن شپ فیروز پور روڈ چوہنگی پریس کلب شملہ پہاڑی لکشمی چوک اور گوالمنڈی سے ہوتا ہوا آستانہ لاہور پر اختتام پزیر ہوا آستانہ پر میلاد النبی ﷺ کی خصوصی محفل ہوئی اور لنگر تقسیم کیا گیا جلوس میں صاحبزادہ مرشد کریم جناب غفران ریاض احمد گوہر شاہی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور جلوس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمارے لئے سب سے بڑی عید کا دن ہے کیوں کہ اس دن ہمارے پیارے آقا تشریف لائے اور ان کے آنے سےتمام ظلمت اور تاریکی کے بادل چھٹ گئے اور ساری کائنات روشن ہو گئی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے امیر لاہور محمد فاروق قادری نے کہاکہ ہمارے مرشد کریم نے فرمایا ہے کہ جش عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں رسمی طور پر نہ منائی جائیں بلکہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان خوشیوں کو منانا چاہئے اور جو انسان یہ چاہتا ہو کہ اللہ کی نظر میں منظور ومقبول ہو جائے تو اسے چاہئے کہ حضورﷺ اور آپ کی اہلیبت سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرے محمد بختیار منیر اور محمد ذوالفقار قادری نے بھی عید میلاد النبی ﷺ کے فضائل کو بیان کیا
#SarkarGoharShahi #GoharShahi
#RiazAhmedGoharShahi
Ещё видео!