#sukkur #pakchinafriendship #pakistanrailways #chaina #saadrafiq #cepac #pakistanreaction #pakistan #imranmalik #sochanhoga
نئی کوچز مکمل فٹ اور ٹریک پر چلنے کیلیے تیار ہیں، سی ای او ریلوے
چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے سلمان صادق شیخ نے ایک انگریزی روزنامے میں چھپی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ چین سے درآمد کردہ بوگیاں پاکستان میں چلنے کے قابل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزنامے میں ایک انتہائی ٹیکنیکل موضوع پر نان پروفیشنل رپورٹنگ کی گئی جس کے بعد سے ہمارے مسافروں اور پاکستان ریلوے سے پیار کرنے والوں میں اضطراب پایا جا رہا ہے، اس خبر کا مقصد پاکستان ریلوے کے بارے منفی پراپیگنڈہ کے علاوہ کچھ نہیں۔ سلمان صادق شیخ نے کہا کہ یہ مسافر کوچز پاکستان ریلوے کے سسٹم سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں۔ ان کوچز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور ڈی پراسیسنگ کی گئی جس کے بعد انہیں آزمائشی بنیادوں پر چلانے کی منظوری دی گئی۔ کامیاب ٹرائل کے بعد اس وقت تمام کوچز چلنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بوگیاں ہم نے بین الاقوامی شہرت کی حامل کمپنی سے Transparent Competitive Bidding کے ذریعہ تیار کروائی ہیں۔ ان کوچز کی وارنٹی کی مدت دو سال ہے اور یہ پہلے چھ ماہ چینی ماہرین کی زیرِ نگرانی آپریٹ کریں گی۔ نئی کوچز کو بین الاقوامی ریل روڈ سٹینڈرڈز اور سیفٹی کے انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کی شرط بھی شامل تھی۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے افسران اور دیگر عملہ چین میں تربیت حاصل کرنے بھی گیا۔ ٹریننگ کے بعد ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ اس طرح کی کوچز کو پاکستان ہی میں مینوفیکچر کر سکیں۔ سی ای او ریلوے نے کہا ہے کہ چین سے آنے والی 46 کوچز اس وقت تمام ٹیسٹ کلئیر کر چکی ہیں اور ان شاءاللہ جلد ہی یہ پاکستان ریلوے کے ٹریکس پر رواں دواں نظر آئیں گی۔
انہوں نے اخبار میں چھپی خود ساختہ کہانی نما نیوز آئٹم کی سخت ترین الفاظ میں مزمت کی جو چند کلکس کے حصول کیلیے بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ اس جھوٹی خبر پر قانونی چارہ جوئی سمیت دیگر آپشنز پر غور کر رہا ہے
Ещё видео!