Khyber,1star
Mohsen Naqavi sad poetry,
اُداسیوں کا یہ موسم بدل بھی سکتا تھا
وہ چاہتا تو میرے ساتھ چل بھی سکتا تھا
وہ شخص! تُونے جِسے چھوڑنے میں جلدی کی
تیرے مِزاج کے سانچے میں ڈھل بھی سکتا تھا
وہ جلدباز! خفا ہو کے چل دیا, ورنہ
تنازعات کا کُچھ حل نِکل بھی سکتا تھا
انا نے ہاتھ اُٹھانے نہیں دیا ورنہ
میری دعا سے, وہ پتھر پِگھل بھی سکتا تھا
تمام عُمر تیرا اِنتظار رہا مُحسِن
یہ اور بات کہ راستہ بدل بھی سکتا تھا.
Ещё видео!