*کراچی میں کل بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تاجروں کے ساتھ ملکراحتجاج کریں گے، حافظ نعیم الرحمان*
جماعت اسلامی نے کراچی میں کل بروز جمعہ بجلی کے نرخوں میں اضافے پر تاجروں کے ساتھ ملکر احتجاج کا اعلان کردیا۔ امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہے۔
کراچی میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے شہر میں بجلی کے بلوں کے نام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے پوری قوم بجلی کے نرخوں میں کی وجہ سے پریشان ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جب نیپرا کی جانب سے بجلی کے یونٹ میں اضافہ کیا جارہا تھا تب بھی ہم نے آواز اٹھائی، ہماری آواز اٹھانے کے بعد بھی متعلقہ افسران کو کوئی فرق نہیں پڑا لیکن ہم عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ #k92 #news #pakistan
Ещё видео!