سانگھڑ (رپورٹ: رانا شاہد خلیل )
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں۔ 07 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور 1,60,000 کیش بھی برآمد۔ چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار بغیر لائسنس ریپیٹر گن برامد۔ 05 منشیات فروش گرفتار مضر صحت گٹکے کی پڑیاں اور بھاری مقدار میں شراب برآمد.
سانگھڑ: تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ کیپٹن صدام حسین کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ایس ایچ او ٹنڈوآدم امتیاز علی خاوڑ نے دوران اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی ملزم خیر محمد کھوسو کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے 03 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں گرفتار ملزم اس سے پہلے منشیات کے دو مقدمات میں روپوش بھی ہے۔ اس کے علاوہ منشیات فروش نظیر احمد عرف بادل بادرانی کو بھی گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کی ہے۔ایس ایچ او پیرومل منیر احمد نے منشیات فروش عبدالقدیر راجپوت کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برامد کی ہے۔ ایس ایچ او لنڈو قربان علی راجپر نے منشیات فروش جمعوں بھیل کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مضر صحت گٹکے کی 220پڑیاں برآمد کی ہیں جبکہ اس سے ایک مشتبہ موٹر سائیکل بھی قبضے میں لی ہے.ایس ایچ او سانگھڑ ثناءاللہ نے دوران اسنیپ چیکنگ ماتحت عملے کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹر مٹھا خان عرف مٹھو شر کو گرفتار کیا ہے جو کہ پولیس کو موٹر سائیکلیں چوری کرنے کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم سے ایک مسروقہ کا موٹر سائیکل اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار کیش بھی برامد کیا ہے۔ ایس ایچ او تو شاہ پورچا کر راجہ نوید سرفراز نے چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم غلام علی ماچھی کو گرفتار کیا ہے۔ اور اس کے قبضے سے بغیر لائسنس ریپیٹر گن بمعہ تین کارتوس کے برامد کی ہے جبکہ اس کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے سلسلے میں سندھ آرمس ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ سے مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او جھول ظہور احمد نوناری نے دیسی شراب کشید کرنے والی *بھٹی پر چھاپہ مار کر 120 لیٹر شراب برآمد کی ہے جبکہ موقع سے دو مشتبہ موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لی ہیں۔ منشیات فروشوں قاسم مری اور سجاد لسکانی کو گرفتار کر کے انسداد منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Ещё видео!