اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری کی مین قائد آباد چوک پر قابض تجاوزات کیخلاف کارروائی ۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ٹھیلے پتھارا مافیا کی وجہ سے صبح و شام ٹریفک جام معمول بن چکا تھا ۔
جس کے باعث مین قائد آباد چوک سے گزرنے والے ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔
اے سی ابراہیم حیدری کا تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران کہنا تھا کہ پتھارا مافیا کی پشت پناہی میں مقامی دکاندار اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت بعض اثرورسوخ رکھنے والے وائٹ کالر کریمنلز ملوث ہیں۔
اے سی ابراہیم حیدری کا مزید کہنا تھا کہ ٹھیکے پتھارے مافیا سے چوک پر قائم دکاندار بھی اپنے دکانوں کے سامنے کھڑے ٹھیکے پتھاروں سے باقاعدہ کرائے کے نام پر بھتہ خوری میں ملوث بتائے جاتے ہیں ۔
واضح رہے کہ قائد آباد چوک پر تجاوزات کیخلاف اکثر کارروائی کے فوراً بعد ہی مافیا پھر سے سڑک پر تجاوزات قائم کردیتی جوکہ ملیر انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے ۔
Ещё видео!