ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ایس ایچ او ملک عامر اور چوکی انچارج فیصل رحیم نے ڈھائی نمبر باقری پمپ کے قریب دو طرفہ فائرنگ کے بعد دو مشتبہ ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان شام کے وقت مقابلہ ہوا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان علی اور حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے
2 نائن ایم ایم پستول
4 موبائل فونز
چھینی گئی رقم 16,000 روپے
ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ کورنگی پولیس اسٹریٹ کرائمز کے خلاف متحرک ہو چکی ہے۔ شہریوں کی شکایات کے بعد پولیس نے علاقے میں گشت اور کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔
مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ پولیس عوام کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
Ещё видео!