غنہ۔۔۔
ناک میں آواز چھپانے کو غنہ کہتے ہیں۔ غنہ کو لمبا کرنے کی مقدار ایک الف ہے۔
1:نون اور میم مشدد پر ضرور غنہ ہو گا۔
مثلا: اِنَّ، لمَّا،
2: حروف اخفاء۔
ت،ث،ج،د،ذ،ز،س،ش،ص،ض،ط،ظ،ف،ق،ک،
تنوین یا نون ساکن کے بعد اگر اخفاء آ جائے تو اخفاء ہو گا۔ اخفاء بھی ناک سے ادا ہو گا مگر اس کی آواز مختلف ہو گی۔
مثلا: کنتم۔ سبع سموات طباقا۔
3:اظہار۔۔
ء ہ ع ح غ خ
ان کو حروف حلقی بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ حلق سے ادا ہوتے ہیں۔
نون ساکن یا تنوین کے بعد اگر اظہار آ جائے تو اظہار ہو گا۔۔
مثلا: انعمت، ھم عن۔
4: اقلاب۔۔
نون ساکن یا تنوین کے بعد اگر ب آ جائے تو اس کی آ واز م میں بدل جاتی ہے۔
من بعد، علیم بذات الصدور۔۔
5: ادغام۔
دو حروف کو ملا کے ایک کر دینا۔
ی ر م ل و ن۔۔۔
ان کو جمع کریں تو یرملون بن جاتا ہے۔
نون ساکن یا تنوین کے بعد اگر ی م ن و آ جائے تو ادغام کی صورت میں غنہ ہو گا ،
مثلا: من وال، من یعمل۔
نون ساکن یا تنوین کے بعد اگر ل، ر، آ جائے تو ادغام ہو گا غنہ نہیں ہو گا۔
مثلا: من لدنک۔ من ربک۔
Ещё видео!