حضرت معاذ ؓ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم ؐ نے انہیں یمن روانہ فرمایا تو خود انہیں چھوڑنے کے لئے نکلے راستہ بھر انہیں وصیت فرماتے رہے حضرت معاذ ؓ سوار تھے اور نبی کریم ؐ ان کے ساتھ پیدل چل رہے تھے جب نبی کریم ؐ انہیں وصیتیں کر کے فارغ ہوئے تو فرمایا
اے معاذ ! ہوسکتا ہے کہ آئندہ سال تم (جب یمن سے لوٹو) تو مجھ سے نہ مل سکو اور ہوسکتا ہے کہ آئندہ سال تم میری مسجد اور میری قبر پر سے گزرو. نبی کریم ؐ کے فراق کے غم میں حضرت معاذ ؓ رونے لگے نبی کریم ؐ نے فرمایا معاذ! مت روؤ، کیونکہ رونا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے.
مسند احمد 22054
#Revolutionist #hadees #muslimidentity #sahiladeem #islam #momin #status #omarseries #muhammad #prophet #companion #emotional
Ещё видео!