اناللہ واناالیہ راجعون
شفیق وخلیق ذی نظر عمیق، صاحب طبع رفیق ،فاضل علم دقیق لائق وفائق حضرت مولانا عبدالخالق سنبھلی رحمہ اللہ اج قبل ازنماز عصر اپنے مالک حقیقی سے جاملے
ایسے بے تکلف استاد جن سے ہم علم وفن کی بہت سے پیچدہ گتھیاں چٹکیوں میں ایک کال پر ہی سلجھالیا کرتے تھے اب نہیں رہے
ایسے سادہ پیکر فن استاد جن کو ہم اپنی بےکارتحریرات بغرض اصلاح دکھایا کرتے تھے اور وہ اسکی نوک وپلک کو اس طرح سنوار دیتے کہ دل سے ڈھیر ساری دعائیں نکلتی اب نہیں رہے
ایسے استاد جنہیں ہم اپنے پروگرام میں مدعو کرتے تو ہمیں کبھی حرمانصیبی کا منھ نہ دیکھنا پڑا بغیر کچھ تکلف کئے تشریف لے اتے اب نہیں رہے
ایسے استاد کہ جن سےہم ملنے جاتے تو کھانا اکثراپنے دسترخوان پر کھلاتے اور ایسے ملتے جیسے اپنے رشتہ دار سے مل رہے ہوں اب نہیں رہے
ایسے استاد جن کے ساتھ سفر کرتے ہوئے تھکان محسوس نہیں ہوئی اپکےعلمی فقہی لطیفوں سے ہم سفر وں کی طبیعتوں میں نشاط رہتا اب نہیں رہے
ایسے استاد جن کے چہرے پر ہمیشہ انبساط ومسکراہٹ رہتی وانت منبسط الیہ وجھک والی حدیث کےمصداق مصداق تھے اب نہیں رہے
ان میں کتنی خوبیاں تھیں میں بیان نہیں کرسکتا
کیالوگ تھے جو راہ وفاسے گذز گئے
جی چاہتاہے نقش قدم چومتاچلوں
اللہ پاک حضرت مولانا عبدالخالق سنبھلی رحمہ اللہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ نصیب فرماے امین
ظفرالدین قاسمی
مدرسہ عبدالرب دلی
Ещё видео!