ایبٹ آباد پولیس سرکل میرپور کی کاروائی 04 ڈکیت گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد، مزید تفتیش جاری سنسنی خیز انکشافات متوقع
ڈی ایس پی میرپور صابر خان نے ایس ایچ او میرپور طاہر سلیم اور آئی او تھانہ نواں شہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائیندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتلایا کہ گزشتہ روز نواں شہر اور میرپور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں چار ملزمان جن میں حمزہ ولد ہارون سکنہ موسی زئی کالونی میرپور، عبدالصمد ولد فضل الرحمن سکنہ میرپور (افغان)، گل رحمن ولد فضل حق سکنہ کنج کیہال (افغان) اور بلال ولد محمد مشتاق سکنہ موسی زئی کالونی میرپور کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے دوران تفتیش تھانہ میرپور کی حدود منڈیاں میں بیکری اورتھانہ نواں شہر کی حدود لکھ پتی چوک میں جنرل سٹور سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھیننے جبکہ تھانہ میرپور کی حدود جھنگی میں ایک گھر سے موٹر سائیکل چوری اور نواں شہر کی حدود ٹھنڈا چوا کباڑ خانے سے رقم چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور دو عدد پستول بھی برآمد کر لیے گئے ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ڈی پی او میرپور اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے Copyright Disclaimer Under Section 107 of the Copyright Act 1976, allowance is made for 'Fair Use
for purposes such as criticism, comment, news reporting, teaching, scholarship, and research,
Fair use is a permitted by copyright statute that might otherwise be infringing,
Non-profit, educational, or personal use tips the balance in favor of fair use.
Contact info:-
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
Ещё видео!