وہاڑی / سیلاب کی تباہ کاریاں
وہاڑی ۔ دریائے ستلج ہیڈ اسلام کی حدود میں اونچے درجے کے سیلاب سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، سیلابی پانی سے کئی گھر گر چکے ہیں اور قیمتی سامان پانی بہاکر لے گیا ہے ، متعدد بستیوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوچکا جبکہ سیلاب میں پھنسے افراد کسی مسیحا کے منتظر ہیں ، پانی تیزی سے شہری آبادیوں کی طرف بڑھ رہاہے
وی او
ضلع وہاڑی ہیڈ اسلام کی حدود میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس سے متعدد موضعات کے حفاظتی بند ٹوٹ چکے ہیں اور سینکڑوں رہائشی بستیاں اور ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کاشت فصلیں زیر آب آچکی ہیں ۔ کئی بستیوں میں سیلابی پانی آجانے کی وجہ سے انکازمینی رابطہ بھی منقطع ہوچکاہے جبکہ ان بستیوں میں مردو خواتین سمیت بچے سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ سیلابی پانی کی وجہ سے کئی گھر گر چکے ہیں اور قیمتی سامان بھی پانی بہا کر ساتھ لے گیاہے ، لوگوں کی کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں اور کئی علاقے ایسے ہیں جہاں پر تاحال انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی قسم کی امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی جاسکی ہیں اور سیلاب میں گھرے افراد کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار محصور ہوکر رہ چکے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تین مقامات پر سیلاب متاثرین کےلئے خیمہ بستیاں تو لگائی گئی ہیں اور 1600 افرادکو ریسکیو کرنے کا بھی دعوی کیا جارہاہے لیکن تاحال ان خیمہ بستیوں میں ایک بھی شخص نظر نہیں آرہاہے ۔ سیلابی پانی کا تیزی سے شہری آبادیوں کی طرف بہاو جاری ہے جبکہ انتظامیہ پانی کو روکنے اور بروقت انتظامات کرنے میں ناکام نظر آتی ہے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے اور اپنے مال مویشی بچانے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ پانی کا بڑا ریلہ آج بھی ہیڈ اسلام سے ٹکرائے گا جس سے مزید تباہی کا خدشہ ہے ۔
Ещё видео!