وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں محصولات کی مد میں ایک ہزار 395 ارب روپے حاصل کیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیان جاری کیا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ ٹیکس وصولیوں میں 38.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایف بی آر کی طرف سےجاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی سے اگست تک ٹیکس وصولیوں کا ہدف ایک ہزار 211 ارب روپے تھا۔
ایف بی آر 5 ہزار 829 ارب روپےکے محصولات کا ہدف حاصل کرنےکیلئے پرامید
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی کی ٹیکس وصولیاں ظاہر کرتی ہیں کہ ایف بی آر 5 ہزار 829 ارب روپے کا ہدف با آ سانی پور ا کر لےگا، صرف ستمبرکے مہینے میں 31.2 فیصد اضافے سے 535 ارب کے محصولات اکٹھے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ایف بی آر کے ریونیو میں 38 فیصد اضافہ ہوا جس پر وہ قوم کو مبارک باد دیتے ہیں
Capital TV is one of the leading news channels of Pakistan bringing you the latest current affairs from Pakistan and around the world.
Subscribe to the Official Capital TV YouTube Channel: [ Ссылка ]
Like us on Facebook: [ Ссылка ]
Follow Us on Twitter: [ Ссылка ]
#CapitalTV #CapitalNews #PMImranKhan #FBR #PTI #finance
Ещё видео!