امام مہدی کی آمد کے بارے میں اسلامی روایات میں بہت سی پیشگوئیاں کی گئی ہیں
ان میں سے ایک پیشگوئی یہ ہے کہ امام مہدی کی آمد سے قبل شام میں فتوحات شروع ہو جائیں گی۔ اسلامی روایات کے مطابق امام مہدی کی آمد سے قبل شام میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی، جس کے نتیجے میں مسلمانوں کو فتح نصیب ہوگی۔
قرہ بن ایاس المزنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب ملک شام والوں میں خرابی پیدا ہوجائے گی تو تم میں کوئی اچھائی باقی نہیں رہے گی، میری امت کے ایک گروہ کو ہمیشہ اللہ کی مدد سے حاصل رہے گی، اس کی مدد نہ کرنے والے قیامت تک اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ (ترمذی: ٢١٩٢)
سیدنا ابودرداء ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جنگ کے موقع پر مسلمانوں کا خیمہ (مرکز) دمشق نامی شہر کی جانب میں واقع مقام غوطہ ہوگا اور دمشق شام کے بہترین شہروں میں سے ہو گا۔ (ابو داؤد: ٤٢٩٨)
اللہ تعالی ہمیں امام مہدی کی آمد کے لیے تیار کرے اور ہمیں ان کی رہنمائی میں شامل ہونے کی توفیق دے۔ آمین
جابر بن عبداللہ
جابریات
#جابریات
Ещё видео!