خانقاہ ڈوگراں میں جیو پریس کلب کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت سنئیر نائب صدر سردار عدیل ڈوگر منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے اعزاز میں بابر مجید کی طرف سے پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔شہری مسائل اجاگر کرنے پر مدثر علی بھٹی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
جیو پریس کلب کے ماہانہ اجلاس میں کلب ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سنئیر نائب صدر سردار عدیل ڈوگر اور سرپرست اعلی چوہدری اظہر یعقوب چہل کا کہنا تھا کہ شہری مسائل کی بھر پور انداز میں نشاندہی سے کئی اجتماعی مسائل حل کئے گئے ہیں۔صحافیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ بلا امتیاز ہر ادارے کی اچھی اور منفی کارکردگی کی حقائق کی روشنی میں رپورٹنگ کریں۔چئیرمین مدثر علی بھٹی کی جاندار انداز میں رپورٹنگ قابل فخر ہے۔ جبکہ اجلاس کے اختتام پر بابر مجید کی جانب سے پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہری مسائل اُجاگر کرنے کے لئے بلاتفریق تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔
Ещё видео!