مجھے عمران خان سے لاکھ سیاسی اور نظریاتی اختلاف سہی، مجھے اس کے دینی معاملات سے بیزاری سہی، میں نے کبھی اس کی تکفیر نہیں کی (ویسے بھی میں کسی پر فتویٰ تکفیر نہیں لگاسکتا)۔
تاہم من درجہ ذیل ویڈیو نظر سے گزری تو میں کانپ سا گیا۔ مجھے یقین نہیں آیا کہ یہ عمران خان ہے۔ جس شخص کا اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر پختہ ایمان ہو وہ عمران خان کی یہ ویڈیو دیکھ کر یقین سے کہہ سکتا ہے کہ شیطان مردود، عمران خان کی زبان سے بول رہا ہے۔
عمران خان کے الفاظ یہ ہیں (نقل کفر ،کفر نہ باشد)۔
وہ جب ہمارے نبی صلا والے وسلم۔۔ان کو کوئی۔۔کئی مہینے وحی نہیں آئی۔تو انہوں نے سمجھنا شروع ہو گیا کہ شاید اللہ نے۔۔ انہوں نے پہلے تو سوچا کہ شاید یہ میں امیجن (تصور) کر رہا تھا۔۔ کیا وہ، سوچا کہ میں کوئی پاگل تو نہیں ہو رہا تھا، پھر انہوں نے سوچا کہ شاید اللہ اگر تھے تو مجھے بھول گئے ہیں۔۔ تو دیر کے بعد جو آیت آئی وہ بڑی امپورٹنٹ آیت تھی۔
آگے بولا۔
۔۔کہ اللہ ان کو کہتے ہیں کہ نبی صلا والے وسلم کو جو ان کے حبیب تھے۔۔۔ واحد انسان جو اللہ کے حبیب تھے۔
تجزیہ
الف: عمران خان کے مطابق نبی ﷺ کو اپنی نبوت پر شک ہوا یعنی عمران کے مطابق نبی ﷺ کا ایمان اتنا کمزور تھا (نعوذ باللہ) کہ وہ سمجھنے لگے کہ شاید یہ سب کچھ میرا تصور اور خیال تھا، میں شاید کسی ذہنی بیماری میں مبتلا تھا اور کفار مکہ جو مجھے پاگل (مجنون) کہتے ہیں، وہ درست بات ہے۔ نعوذ باللہ من ذالک
ب: پھر عمران خان، محمد ﷺ کے اللہ پر ایمان کے اوپر بھی شک کررہا ہے جب وہ کہتا ہے کہ 'انہوں نے سوچا کہ اللہ اگر تھے'۔۔گویا نبی ﷺ کو اللہ کے ہونے اور نہ ہونے پر بھی شبہ ہوا (نعوذباللہ من ذالک)۔
اور یہ سب بکواس اور ہذیان بکنے کے بعد عمران خان نے جس صورت کا حوالہ دیا اس میں وحی میں تاخیر کا کوئی ذکر ہی نہیں۔ یعنی یہاں بھی عمران خان اپنی فطری جہالت کا ثبوت دے رہا ہے۔
میری رائے میں عمران خان یا تو کوئی دہریہ ہے یا پھر پرلے درجے کا بے دین اور جاہل انسان جس کو غالباً اسلام کی بنیادی تعلیم بھی نصیب نہیں ہوئی۔ یا پھر شراب و کباب میں ڈوب کر اس کی ذہنی حالت انتہائی بد تر ہو چکی ہے اور شیطان اس کی عقل و زبان پر قابض ہو چکا ہے۔
اگر یہ شخص اس کھلے کفر پر علی الاعلان توبہ نہیں کرتا، تو اس کی حمایت کرنے والے اور اس کی جماعت کو ووٹ ڈالنے والے، ایک شاتم رسول اور دہریہ کی حمایت کے مرتکب ہوں گے اور اپنے دین و ایمان کو شدید خطرے میں ڈالیں گے۔
Ещё видео!