محکمہ پولیس ضلع گجرات
01دسمبر 2021
پریس ریلیز
گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن
تھانہ ٹانڈہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش شفیق عرف شیقا کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 2کلو گرام سے زائد چرس اوررقم وٹک64130 روپے برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش شفیق عرف شیقا کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات عمرسلامت نے ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔جو ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ امتیاز احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ خاور گوندل اور ان کی ٹیم نے خصوصی آپریشن کے دوران بدنام زمانہ ملزم شفیق عرف شیقا ولد رفیق سکنہ بھاگووال کلاں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2150 گرام چرس و رقم وٹک 64130 روپےبرآمد کرلی۔ ملز م کے خلاف قبل ازیں بھی تھانہ ٹانڈہ میں متعدد منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں، جو علاقہ میں منشیات کا بڑا سپلائر تھا۔ پولیس تھانہ ٹانڈہ نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ترجمان گجرات پولیس
فون نمبر:۔053-9260049
فیکس نمبر:۔053-9260029
E.MAIL:psotodpo@gmail.com
Ещё видео!