خان پور
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر جام غلام قاسم صابر نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم ڈاکٹرز کے حقوق کی محافظ ہے اس کے علاوہ ڈاکٹرز کے سروس سٹرکچر ان کی تنخواہیں بڑھانے سمیت ان کی سنیارٹی وپوسٹنگ کی ہمیشہ سے حمایت کرتی آ رہی ہے وہ تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں ڈاکٹرز کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے قبل ان سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹرز کی تنخواہیں دنیا بھر کے دیگر تمام ممالک کی نسبت کم ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خاص طور پر محکمہ صحت نے ہم ڈاکٹرز کے لیے کالے قانون بنائے ہیں جن میں ہیلتھ کمیشن ، پی ایم سی ، ایم کیٹ اور سینٹرل ڈیٹکشن پالیسی شامل ہیں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اس کی بھرپور مخالفت کرتی ہے اور اگر یہ کالے قوانین زور بازو سے ہم پر لاگو کیے گئے تو ہم کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے کیونکہ ہم ڈاکٹر کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایم اے جہاں ڈاکٹرز کے حقوق کے محافظ ہیں وہاں مریضوں کے بنیادی حقوق کی بھی محافظ ہے مریضوں کے لئے نئی ضروریات ، بڑھتے ہوئے مریض ان کی تشخیص و علاج کے لئے ہم ضلع رحیم یار خان میں نئے ہسپتالوں کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی آبادی والے ضلع میں ایک شیخ زید ہسپتال 3 تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ، 19آر ایس ای ، 104 بی ایچ یو ، 56 آر ڈیز ہیں جبکہ آئی ہسپتال صرف ایک ہے ، شیخ زید ہسپتال سندھ ، بلوچستان اور راجن پور کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں مریضوں کا رش بہت زیادہ ہے وہاں ایک بیڈ پر تین سے چار مریض پڑے ہیں جہاں فوری طور پر بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں نئے وارڈز بھی بنائے جائیں پی ایم اے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب چلڈرن ہسپتال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرجیکل ٹاور سوشل سکیورٹی ہسپتال کا حکومت سے مطالبہ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ لیاقت پور سے رحیم یار خان اور بہاولپور تک کا فاصلہ 100کلومیٹر ہے وہاں ایک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر لیول کا ہسپتال بننا چاہیے انہوں نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت سمیت وزیراعظم عمران خان سے ضلع رحیم یار خان میں ان تمام ہسپتالوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور کے ایم ایس ڈاکٹر خان وزیر ڈاکٹر فیصل جمیل نے بھی خطاب کیا ظہرانہ میں ڈاکٹر حسن محمود ، ڈاکٹر راشد اقبال ، ڈاکٹر عرفان ارشد ، ڈاکٹر رانا ناصر علی ، ڈاکٹر جام جمیل اختر ودیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی ۔
Ещё видео!