24 نومبر 2022ء: معروف اسلامی سکالر مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات، جلد صحت یابی کی دعا مولانا طارق جمیل نے حملے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے زخمی ہونے کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق معروف سکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل بدھ کے روز لاہور کے زمان پارک میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر گئے۔
مولانا طارق جمل نے حملے کے دوران عمران خان کے زخمی ہونے کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی بھی شدید مذمت کی۔مولانا طارق جمیل نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ عمران خان صحت یاب ہو رہے ہیں اور ان کے حوصلے بہت بلند ہیں۔
Ещё видео!