آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دی اور یوں وہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان 5 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے
پاکستان کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، ڈیوڈ ویزے 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹوں پر 189رنز بنائے ۔
محمد رضوان نے ناقابل شکست 79 اور بابر اعظم 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
Ещё видео!