گجرات پولیس کاپبی ایریا سرائے عالمگیر میں مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب سرچ آپریشن!
قتل،اقدام قتل،ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری پولیس مقابلے میں اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق منگووال حکیم ارشد سے ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پر پبی ایریا کو اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے گجرات پولیس کے سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او صدر کھاریاں انسپکٹر سرفراز احمد، ایس ایچ او صدر سرائے عالمگیر انسپکٹر لیاقت علی،ایس ایچ او سول لائن SIامیر عباس، ایلیٹ فورس اوردیگر پولیس ملازمان پر مشتمل ٹیم بیلہ فتح پور میں مجرمان اشتہاریوں کی تلاش و گرفتاری کے لئے خصوصی آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران گھنی جھاڑیوں میں چھپے ہوئے مسلح اشتہاری مجرمان نے پولیس پارٹی کو اپنی طرف آتا دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے لیٹ کر پوزیشنیں سنبھال لیں۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا جو اس دوران ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کے جسم کے مختلف حصوں پر فائر لگے ہوئے تھے جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا جس کے قریب سے ایک عدد لوڈڈ کلاشنکوف اور دو میگیزین بھی پڑی ہوئی ملی۔جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ بعد ازاں ہلاک ہونے والے مجرم کی شناخت ناصر افضال ولد افضال احمد سکنہ موہری شریف کے نام سے ہوئی جو کہ قتل،اقدام قتل،ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا جس پرگجرات کے مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے 18مقدمات درج ہیں۔پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا اشتہاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔گجرات میں کسی بھی بیلہ یا پبی کو مجرمان اشتہاری یا جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ نہیں بننے دیا جائے گا
Ещё видео!