علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمہ اللّٰہ پر مرزا کا جھوٹا الزام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرزا نے علامہ صاحب پر یہ جھوٹا الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنی کتاب البریلویہ میں بریلوی مکتب فکر پر فتوی
ک۔ف ر لگایا ہے
یہ بہت بڑا جھوٹ ہے علامہ صاحب نے با۔طل عقائد کا رد کیا ہے نہ کہ ان پر ک۔ف ر
کا فتوی لگایا ہے
بریلوی مکتب فکر کو اہل حدیث اس حدیث کی بنیاد پر مسلمان سمجھتے ہیں
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى صَلاَتَنَا وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا، وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَذَلِكَ المُسْلِمُ الَّذِي لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ رَسُولِهِ، فَلاَ تُخْفِرُوا اللَّهَ فِي ذِمَّتِهِ»
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص ہماری طرح نماز پڑھے اور ہمارے قبلے کی طرف منہ کرے اور ہمارا ذبیحہ کھائے تو وہ مسلمان ہے جسے اللہ اور اس کے رسول کا ذمہ حاصل ہے، لہذا تم اللہ کے ذمے میں خیانت (بدعہدی) نہ کرو۔‘‘
(صحیح بخاری۔391)
اب عوام کی طرف سے سوال یہ آتا ہے کہ جب ان کے عقائد کا رد کیا ہے اور ان کے عقائد کو غلط کہا ہے تو پھر وہ عقائد رکھنے والے کیسے مسلمان ہیں؟؟
تو انہیں جواب ہے کہ :
اللہ رب العزت کا فرمان ہے
القرآن - سورۃ نمبر 16 النحل
آیت نمبر 106
أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
مَنۡ كَفَرَ بِاللّٰهِ مِنۡۢ بَعۡدِ اِيۡمَانِهٖۤ اِلَّا مَنۡ اُكۡرِهَ وَقَلۡبُهٗ مُطۡمَئِنٌّۢ بِالۡاِيۡمَانِ وَلٰـكِنۡ مَّنۡ شَرَحَ بِالۡكُفۡرِ صَدۡرًا فَعَلَيۡهِمۡ غَضَبٌ مِّنَ اللّٰهِۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ ۞
ترجمہ:
جو شخص اللہ کے ساتھ کفر کرے اپنے ایمان کے بعد، سوائے اس کے جسے مجبور کیا جائے اور اس کا دل ایمان پر مطمئن ہو اور لیکن جو کفر کے لیے سینہ کھول دے تو ان لوگوں پر اللہ کا بڑا غضب ہے اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔
اب یہ بات اس آیت سے سمجھ آئی کہ تب تک کسی پر فتوی
ک۔ف۔ر نہیں لگایا جا سکتا جب تک کوئی اعلانیہ ،شرح صدر کے ساتھ ک۔ف ر
قبول نہیں کر لیتا۔۔۔
اب کسی کے دل کا حال تو اللہ کے علاؤہ کوئی نہیں جانتا
اس لئے تمام مکتب فکر پر ایک ٹھپہ لگانا ہمارا کام ہی نہیں
مختصر یہ کہ بریلوی بھی مسلمان ہیں
اور علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمہ اللہ نے ان پر
ک۔ف ر کا فتوی نہیں لگایا مرزا جہلمی کو قیامت تک چیلنج ہے ایسی کوئی عبارت نکال کر دکھا دے
باقی رہی بات عقائد و نظریات کو شرکیہ و کفر..یہ کہنے کی تو یہی مرزا جہلمی بھی کرتا یے لیکن ساتھ یہ کہتا ہے ہم ان عقائد کو ہی کفر..یہ و شرکیہ کہ رہے ہیں کسی پر فتوی نہیں لگا رہے
بلکل یہی طریقہ کار علامہ احسان الہی ظہیر شہید رحمہ اللہ نے اختیار کیا تھا
اس لیے مرزا جہلمی کا یہ کہنا انہوں نے کف..ر کا فتوی لگایا ایک بہت بڑا جھوٹ ہے
Ещё видео!