پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز 2024) کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران آرمی چیف نے دوست ممالک کے دفاعی مینوفیکچررز کی فعال شرکت کو سراہا اور ملکی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان کی جانب سے اسلحے اور سازوسامان کی متاثر کن نمائش کا مشاہدہ کیا۔
نمائش میں مجموعی طور پر 557 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 333 بین الاقوامی نمائش کنندگان جب کہ 224 مقامی نمائش کنندگان ہیں۔ 36 ممالک نے نمائش کنندگان کے اسٹال لگائے، جن میں سے 17 ممالک پہلی بار شرکت کررہے ہیں۔
53 ممالک کے 300 سے زائد غیر ملکی مندوبین نے اس تقریب میں شرکت کی اور نمائش اور پاکستان کی دفاعی صنعت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ نمائش کے دوران آرمی چیف نے غیر ملکی فوجی حکام اور تقریب میں موجود دفاعی وفود سے بامعنی بات چیت بھی کی۔
قبل ازیں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔
#BadarExpo_Ideas2024 #IdeasPakistan #DefenceExhibition #GlobalSecurity #ISPR #BXSS #BadarExpoSolutions #BTVS
Ещё видео!