*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
*مورخہ : 24 دسمبر 2023*
*نصرت بھٹو کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہونے پر شاہراہِ نور جہاں پولیس کا بروقت ایکشن فائرنگ میں ملوث ملزم دولہے سمیت گرفتار*
شاہراہِ نور جہاں کی حدود نصرت بھٹو کالونی میں گھر سے بارات نکلتے وقت ہوائی فائرنگ سے قریب مکان سے اپنی سیڑھیوں سے اترتے ہوئے ایک شخص سعد حسین شاہ ولد ریاض حسین شاہ جاں بحق ہوگیا تھا
شاہراہِ نور جہاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم عارف ولد محمد صدیق کو دولہا عمر ولد محمد نذیر کو گرفتار کر لیا
پولیس نے ملزمان سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے
*ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس* #k92 #pakistan #news
Ещё видео!