لاہور،20نومبر(اے پی پی): وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں سٹرس بحالی اقدامات کے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت 1.2 ارب روپے کی خطیر رقم سے سٹرس بحالی کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ پاکستان سالانہ سٹرس برآمدات سے 185 ملین ڈالر زرِمبادلہ حاصل کرتا ہے - وزیر زراعت نے کہا کہ سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سٹرس ریسرچ اسٹیشن لیہ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے سٹرس کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کےلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔وزیر زراعت پنجاب نے ہدایت دی کہ سٹرس کے کاشتکاروں کو فنی رہنمائی فراہم کی جائے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سٹرس پیداوار میں کمی کے سدباب کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ سٹرس پوسٹ ہارویسٹ نقصانات میں کمی کیلئے جامع پلان تشکیل دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ سرگودھا کو مزید فعال کیا جا رہا ہے۔
Associated Press of Pakistan is a government-operated national news agency of Pakistan
#APP
Associated Press of Pakistan
Ещё видео!