2023 پن بجلی کی پیداوار اورواپڈا کے زیرتعمیرپانی اور پن بجلی منصوبوں کیلئے بہترسال ثابت ہوا
۔ 2023 میں زیادہ پن بجلی پیدا ہوئی، زیرتعمیر منصوبوں پر اہم اہداف حاصل کئے گئے۔
۔ 2023 میں واپڈا پن بجلی گھروں سے 34 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوئی۔
۔ پن بجلی کی یہ پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 2 ارب 20کروڑ یونٹ زیادہ ہے۔
۔ واپڈاپن بجلی کی اضافی پیداوار سے قومی خزانہ کو تقریباً 106 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
۔ مالی مشکلات کے باوجود واپڈا کے 8زیرتعمیرمنصوبوں پر تعمیراتی کام پوری رفتار سے جاری رہا۔
۔ واپڈا نے فروری 2023 میں داسو پراجیکٹ پر دریائے سندھ کا رخ موڑنے کا اہم سنگِ میل عبور کیا۔
۔ دیامربھاشا ڈیم پراجیکٹ پر بھی ٹیسٹ رن کے ذریعے دریائے سندھ کا رخ موڑا جا چکا ہے۔
۔ مہمند ڈیم پراجیکٹ پر 3 سے 4 ماہ میں دریا ئے سوات کا رخ موڑ دیا جائے گا۔
۔ واپڈا کے 8 زیرتعمیر منصوبے 2024 سے 2028-29 تک مرحلہ وار مکمل ہوں گے۔
۔ واپڈا کے زیرتعمیر منصوبے مکمل ہونے پر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 9.7 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔
۔ زیرتعمیر منصوبوں کی تکمیل پرآئندہ 5 سال میں واپڈا پن بجلی کی موجودہ پیداوار دوگنا ہو جائے گی۔
۔ واپڈا منصوبے مکمل ہونے پر 10 ہزار میگاواٹ اضافہ سے پن بجلی کی پیداوار تقریباً20 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔
٭٭٭
Ещё видео!