ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانہ رجانہ ٹوبہ کی حدود میں سال 2023 میں مقتول حماد حسن کو قتل کرنے والے ملزم احمر کے مقدمہ قتل کیس کا عدالت ہذا کا بڑا فیصلہ
بعدالت جناب محمد عبد الحفیظ بٹھہ ایڈیشنل سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ نے امروز فیصلہ کیا
نمائندہ خصوصی
جس میں ملزم احمر ولد اسد الرحمٰن قوم پٹھان سکنہ چک نمبر 289 گ ب تحصیل و ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو سزاے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا
جبکہ ملزم حسنین حفیظ کو شک کا فائدہ دیتے ہوے بری کر دیا گیا
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 277/23 مورخہ 10.04.23بجرم302 تھانہ تھا نہ رجانہ ٹوبہ میں مدعی محمد حسن علی ولد نور محمد چشتی سکنہ چک نمبر289 گ ب تحصیل و ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تھانہ رجانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقدمہ درج رجسٹر ہؤا تھا
مدعی کا موقف تھا کہ ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر میرے بیٹے کو ناحق قتل کیا
مدعی کی طرف سے ٹوبہ ٹیک سنگھ بار کے سینئر قانون دان محمد سردار اقبال ڈوگر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے مقدمہ ہذا کی پیروی کی
جبکہ ملزم احمر کی طرف سے ٹوبہ ٹیک سنگھ بار کے سینئر کونسل مبشر ڈوگر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ (ملزم سزائے موت)
جبکہ ملزم حسنین حفیظ کی طرف ٹوبہ ٹیک سنگھ بار کے سینئر قانون دان اور سابقہ بار صدر ٹوبہ چوہدری محمد اصغر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
( ملزم بری شد)
Ещё видео!