تلنگانہ ریاست کے ضلع ناراین پیٹ کے رکن اسمبلی راجندر ریڈی نے اپنے حلقہ اسمبلی کے ترقیاتی فنڈ سے اردو بھون کی تزئین نو کے لئے 10 لاکھ روپے منظور کئے تھے۔
جس کے ذریعے قدیم اردو بھون ناراین پیٹ کی نہ صرف تزئین کی گئی بلکہ وسیع احاطے کی دیوار اور بیت الخلاء کی تعمیر بھی عمل میں لائی گئی۔
اس کا افتتاح راجندر ریڈی رکن اسمبلی کے ہاتھوں انجام دیا گیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں رکن اسمبلی نے کہا کہ اردو زبان کو اردو کاموں کے لیے استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے قلب میں واقع اردو بھون کی عمارت اور اراضی کروڑوں روپے کی ملکیت ہے اس موقع پر مشائخین، علمائے کرام اور اردو صحافیوں کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Ещё видео!