مشاعرے میں ڈی۔جی کشمیر کلچرل اکیڈمی فیضان عارف مغل ، نامور شعراء جن میں ناز مظفرآبادی ، اعجاز نعمانی ،ایم یامین ، جاوید الحسن جاوید، عطاء اللہ عطا ،قاسم سیلانی سمیت جامعہ کی طلبہ و طالبات اور فکلیٹی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
شعرا نے اپنے اشعار کے ذریعے قائد اعظم محمد علی جناح کی پاکستان کے لیے کی گئی خدمات اور قربانیوں پر انھیں خراجِ تحسین پیش کیا ۔
اس موقع پر مقررین نے دور حاظر میں پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کو در پیش چیلنجرز اور ان سے نمٹنے کے لیے انفرادی ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالی۔
مقررین نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک جہدوجہد کے نتیجے میں ہمیں الگ وطن پاکستان ملا
ہمیں قائد اعظم کے اقوال پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا
مقررین نے مزید کہا کہ مسلح افواج پاکستان نےوطن کی حفاظت کی خاطر قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں ۔
آج کے دن کی مناسبت سے ہم اپنی بہادر افواج پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جہنوں نے اس وطن کی حفاظت خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
تقریب کے اختتام پر قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گی
Ещё видео!