شہید پولیس اہلکار ادیب حسین کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی
نماز جنازہ میں ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن(ر)منصورامان, ایس پی آپریشنز طاہر اقبال, پولیس افسران و اہلکاروں اور شہید کے ورثاء نے شرکت کی
ڈی پی او نے پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ شہید کو آخری سلامی پیش کی
شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کے گلدستے رکھے اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی
پولیس لائنز میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کی میت اپنے آبائی علاقے کچئی روانہ کردی گئی
پولیس ہیڈ کانسٹیبل ادیب حسین گزشتہ شب گڑھی مواز خان کے علاقے میں ڈیوٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے
شہید نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں
منصور خان
عالمگیر نیوز پشاور
Ещё видео!