وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا تقریب سے خطاب!
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے خصوصی افراد کی مالی معاونت کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
- آج کا دن خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی کاوشوں کا عملی مظاہرہ ہے۔
- ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں تمام سرکاری کاغذات میں 'معذور' کی جگہ 'خصوصی افراد' کا لفظ استعمال ہوگا، جو ان کے وقار اور قابلیت کو ظاہر کرتا ہے۔
- خصوصی افراد منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے تمام مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
- معاشرے کے کمزور طبقوں کی سرپرستی کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور ہم اس کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اس موقع پر اہم اعلانات کیئے:
- ہمارے دور میں کوئی بھی کمزور طبقہ حکومتی سپورٹ کے بغیر نہیں رہے گا۔
- خصوصی افراد کے لیے 37 کروڑ روپے کے پروگرام کا اجراء کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 37 ہزار افراد کو 10 ہزار روپے فی کس دیے جا رہے ہیں۔
- خصوصی افراد کے لئے الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کرنے کا پروگرام بھی جلد شروع کیا جا رہا ہے۔
- بزرگوں، بیواؤں، یتیموں اور دیگر محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے بھی جامع پروگرامز متعارف کرائے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ایک جامع حکمت عملی کے تحت معاشرے کے تمام کمزور طبقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔
#CMKP
Pakistan Tehreek-e-Insaf (پاکستان تحريک انصاف) is a leading Political Party is in Pakistan founded by Chairman PTI Imran Khan. Our ideology is all about "Justice, Humanity and Self Esteem". PTI aims to make Pakistan a welfare state with Justice, Integrity ,Education, Health and freedom of thoughts.
For the Latest Updates visit our Websites and Social Media:
Official Facebook: [ Ссылка ]
Official Twitter: [ Ссылка ]
Official Instagram: [ Ссылка ]
Official TikTok: [ Ссылка ]
Official YouTube: [ Ссылка ]
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
Pakistan Tehreek-e-Insaf Official YouTube Channel. For more videos, subscribe to our channel and for suggestions please use the comment section.
Ещё видео!