Title: Pir Naseer ud Din Naseer Poetry | Pir Naseer ud Din Naseer Poetry | Sad Urdu Poetry @Urdu
Video Details:
Urdu Ghazal By Pir Naseer ud Din Naseer Golra Sharif, Punjab Pakistan. This Ghazal is recited by #syedhassan
Layrics:
نِکل گئے ہیں خِرد کی حدوں سے دیوانے
اب اہلِ ہوش سے کہہ دو نہ آئیں سمجھانے
بساطِ بزم اُلٹ کر کہاں گیا ساقی
فضا خموش، سُبُو چُپ، اُداس پیمانے
یہ کِس کے غم نے دلوں کا قرار لُوٹ لیا
یہ کس کی یاد میں سَر پھوڑتے ہیں دیوانے
بھری بہار کا منظر ابھی نگاہ میں تھا
مِری نگاہ کو کیا ہو گیا خُدا جانے
ہے کون بر لبِ ساحل، کہ پیشوائی کو
قدم اُٹھائے بہ اندازِ موج، دریا نے
تمام شہر میں اِک درد آشنا نہ مِلا
بسائے اِس لئے اہلِ جُنوں نے ویرانے
نہ اب وہ جلوۂ یوسفؑ نہ مصر کا بازار
نہ اب وہ حُسن کے تیور، نہ اب وہ دیوانے
نہ حرفِ حق، نہ وہ منصور کی زباں، نہ وہ دار
نہ کربلا، نہ وہ کٹتے سروں کے نذرانے
نہ بایزیدؒ، نہ شبلیؒ، نہ اب جنیدؒ کوئی
نہ اب و سوز، نہ آہیں، نہ ہاؤ ہُو خانے
خیال و خواب کی صُورت بکھر گیا ماضی
نہ سلسلے نہ وہ قصّے نہ اب وہ افسانے
نہ قدر داں، نہ کوئی ہم زباں، نہ انساں دوست
فضائے شہر سے بہتر ہیں اب تو ویرانے
بدل گئے ہیں تقاضے مزاجِ وقت کے ساتھ
نہ وہ شراب، نہ ساقی، نہ اَب وہ میخانے
تمام بند جُنوں توڑ بھی گیا، لیکن
اَنَا کے جال میں جکڑے ہوئے ہیں فرزانے
یہ انقلاب کہاں آسماں نے دیکھا تھا
اُلجھ رہے ہیں غمِ زندگی سے دیوانے
ہر ایک اپنے ہی سود و زیاں کی فکر میں ہے
کوئی تو ہو، جو مِرے دِل کا درد پہچانے
ترا وجود غنیمت ہے پھر بھی اے ساقی!
کہ ہو گئے ہیں پھر آباد آج میخانے
وہی ہجوم، وہی رونقیں، وہی میکش
وہی نشہ، وہی مستی، وہی طرب خانے
جبیں کو دَر پہ تِرے رکھ دیا یہی کہہ کر
یہ جانے اور تِرا سنگِ آستاں جانے
اُٹھیں گے پی کے تری مے نواز آنکھوں سے
یہ طے کئے ہوئے بیٹھے ہیں آج دیوانے
ہے تیری ذات وہ اِک شمعِ انجمن افروز
کہ جس کی لَو پہ لپکتے رہیں گے پروانے
کوئی نشاط کا ساماں، کوئی طرب کی سبیل
لگی ہے پھر سرِ میخانہ بدلیاں چھانے
تُو بولتا ہے تو چلتی ہے نبضِ میخانہ
تُو دیکھتا ہے تو کرتے ہیں رقص پروانے
یہ مستیاں نہیں جام و سُبو کے حصے میں
تِری نگاہ سے پیتے ہیں تیرے دیوانے
نصِیرؔ اشک تو پلکوں پہ سب نے دیکھ لیے
گزر رہی ہے جو دِل پر، وہ کوئی کیا جانے ۔
فرمُودہ الشیخ سیّدپِیرنصِیرالدّین نصِیرؔ جیلانی،
رحمتُ اللّٰه تعالٰی عَلَیْه، گولڑہ شریف
Video Tags
Peer Naseeruddin Naseer Poetry
Pir Naseer ud Din Naseer Poetry
Pir Naseerudin Naseer Golra Sharif
Golra Sharif Pir Meher Ali Shah
Meher Ali shah Golra
Urdu Sad Poetry
Sad Urdu Ghazal
Ещё видео!