وہاڑی: ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر وہاڑی اور بورے والا شہر کے کچھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت وہاڑی شہر میں شرقی کالونی کے این بلاک اور E سٹریٹ کو،پیپلز کا لونی کے Y بلاک کی گلی نمبر 2 اور 40 فٹ روڑ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا. شرقی کالونی میں کرونا وائرس کے 11 اور پیپلز کالونی میں 28 کیسز سامنے آئے ہیں. ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے مزید کہا کہ بورے والا شہر کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا.ماڈل ٹاؤن بورے والا میں کرونا وائرس کے 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں. ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن 17 جون رات 12بجے سے نافذ کیا جائے گا. جن علاقوں میں کرونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیں وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے لاک ڈاؤن کے دوران علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس تعینات کی جائے گی
Ещё видео!