قومی اسمبلی میں دیے گئے متنازع بیان کے معاملے پر لاہور کی سڑکوں پر سردار ایاز صادق کے خلاف بینرز اور ہورڈنگ آویزاں کر دیے گئے. قومی اسمبلی میں دیے گئے بیان پر سردار ایاز صادق کو حکومتی اراکین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف ایک شہری نے مقدمے کے لیے درخواست بھی جمع کرا دی ہے، اب لاہور کی سڑکوں پر بھی ایاز صادق کے خلاف نعرے بازی والے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے ہیں، اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں سب پتہ ہے کہ یہ پینا فلیکس کہاں تیار ہوئے اور کتنے تیار کروائے گئے، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ غدار سازی کے عمل میں پاکستان تحریک انصاف پورے ذوق شوق سے فرنٹ فٹ پر حصہ لے رہی ہے، مفت مشورہ ہے کہ اب بھی وقت ہے باز آ جائیں، اپنے گھر کو نفرت، انتقام اور دشمنی کی آگ میں جلا کر بھسم نہ کریں
Capital TV is one of the leading news channels of Pakistan bringing you the latest current affairs from Pakistan and around the world.
Subscribe to the Official Capital TV YouTube Channel: [ Ссылка ]
Like us on Facebook: [ Ссылка ]
Follow Us on Twitter: [ Ссылка ]
#CapitalTVPk #CapitalNews #Pakistan
Ещё видео!