رپورٹ جانتے ہیں ہمارے بیورو چیف طفیل رند کی اس رپورٹ کے مطابق
سندھ پولیس کے دبنگ آفسر ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن خان بگٹی کی ہدایت پہ میرپورماتھیلو پولیس کا منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ماڈل تھانہ میرپورماتھیلو کے ایس ایچ او عبدالرزاق انصاری پولیس ہمراہ نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرتے ہوئے،نزد درگاھ دین شاہ سے ایک ملزم عمران علی ولد طالب حسین بوزدار سکنہ بوزدار کالونی میرپورماتھیلو کو3000 گرام چرس اور نقد رقم سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے، پولیس گرفتار ملزم کو برآمد چرس سمیت تھانہ پہ لے آئی اور اس کے خلاف کرائم نمبر 244/2024 دفعہ 9 (i) 3.Sr (C) کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا، دوسری جانب دبنگ آفسر ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان بگٹی نے ایس ایچ او میرپورماتھیلو اور پولیس پارٹی شاباسی کا پیغام بھیجا ہے#
Ещё видео!