#NajeebNaz
کلام: عبد الستار نیازی
نعت خوان: نجیب الرحمٰن ناز
کرم کے بادل برس رہے ہیں
دلوں کی کھیتی ہری بھری ہے
یہ کون آیا کہ ذکر جسکا
نگر نگر ہے گلی گلی ہے
یہ کون بن کر قرار آیا
یہ کون جانِ بہار آیا
گلوں کے چہرے ہیں نکھرے نکھرے
کلی کلی میں شگفتگی ہے
دیئےدلوں کے جلائے رکھنا
نبیؐ کی محفل سجائے رکھنا
جو راحتِ دل سکونِ جاں ہے
وہ ذکر ذکرِ محمدیؐ ہے
جو گالیاں سن کے دیں دعائیں
بروں کو اپنے گلے لگائیں
سراپا لطف و کرم جو ٹھہری
وہ میرے آقا کی زندگی ہے
ہے دوش پر جن کے کملی کالی
وہی تو ہیں دو جہاں کے والی
کوئی سوالی نہ بھیجا خالی
یہ شان میرے کریم کی ہے
نبیؐ کو اپنا خدا نہ مانو
مگر خدا سے جدا نہ جانو
ہے اہلِ ایما ں کا یہ عقیدہ
خدا خدا ہے نبی نبیہے
نہ مانگو تم دنیا کے خزینے
چلو نیازی چلیں مدینے
کہ بادشاہی سے بڑھ کے پیارے
نبیؐ کے در کی گداگری ہے
Ещё видео!