مظفرگڑھ پولیس کی منشیات سمگلروں کے خلاف کامیاب کارروائی، تھانہ قریشی پولیس نے ڈیرہ ملتان روڈ پر غازی گھاٹ کے نزدیک مشکوک کار روک کر تلاشی لی تو کار سے 29 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی،
پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کے مطابق کوئٹہ سے ملتان جانیوالے کار سوار منشیات فروش آصف سے 16 کلو چرس اور اس کے ساتھ کار میں سفر کرنے والی قصور کی خاتون منشیات فروش سعیدہ سے 12 کلو چرس برآمد کی گئی، جبکہ مرید حسین سے 12 سو گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور ان منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا، ڈی پی او سید ندیم عباس نے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے،
Ещё видео!