11 ستمبر2023ء: پاکستان تحریک انصاف نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انتخابات کی تاریخ کے فوری اعلان کا مطالبہ کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمرایوب خان نے اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام خط لکھا ہے۔خط میں عمر ایوب نے کہا کہ دستور کا آرٹیکل 48 (5) صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں صدر مملکت کو انتخابات کے انعقاد کے لئے نوے روز کی مدت کے اندر کی کسی تاریخ کے تعین کا پابند بناتا ہے۔
#election
PTI has demanded for the announcement of election date through letter to President Arif Alvi
Ещё видео!