وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار، رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں چینی کی کوئی کمی نہیں ہے اور اس کی قیمت 140 روپے فی کلو کی حد سے نیچے ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چینی ریٹیل مارکیٹ میں 130 روپے فی کلو اور ہول سیل مارکیٹ میں 124 سے 125 روپے فی کلو کے درمیان دستیاب ہے۔
رانا تنویر نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چینی کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ عوام پر کسی بھی قسم کا اضافی بوجھ نہ پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے کو روکنے کے لیے حکومت صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے
Associated Press of Pakistan is a government-operated national news agency of Pakistan
#APP
Associated Press of Pakistan
Ещё видео!