وزیراعلٰی حمزہ شہباز شریف کی کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خصوصی کاوش رنگ لے آئی!
کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی کا مسئلہ حل ۔۔
کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی خریداری کے لئے نقد رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی۔
میو ہسپتال اور بینک آف پنجاب کے درمیان مفت ادویات کی خریداری کے لئے رقم ٹرانسفر کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔
وزیراعلٰی حمزہ شہباز شریف کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔
بینک آف پنجاب کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کو امید زندگی پروگرام کے تحت رقم منتقل کرے گا۔
مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے اللہ بھی راضی ہوگا اور مخلوق بھی۔ کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعلٰی حمزہ شہباز شریف
چیف سیکرٹری، صدر بینک آف پنجاب، سیکرٹری صحت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Ещё видео!