آو تم کو میں یہ بتاوں
کس کے پیچھے وردی ھے
یہ جو سوہنی دھرتی ھے
اس کے پیچھے وردی ھے
مٹی خاطر خون دیا ھے
امن امان سکون دیا ھے
پوچھو دیس کی ان ماوں سے
جن کے بیٹے خون نہائے
لاشیں دیکھ کے دل میں روئیں
تکیے رکھ تصویریں سوئیں
دیس پہ وار جوانی دی ھے
جان و مال قربانی دی ھے
تم جو آج بھی صف آرا ھو
تم نے کیا قربانی دی ھے؟
تم دشمن کے ہاتھ میں کھیلو
ھم مٹی پہ جانیں دیں گے
پر پیغام ھمارا سن لو
کہہ دو اپنے آقاوں سے
چاھے جتنی چالیں چل لو
ھم تم کو پہچان گئے ھیں
اصل تمھاری جان گئے ھیں
اور بس اتنا یاد رکھو تم
یہ جو سوہنی دھرتی ھے
اس کے پیچھے وردی ھے
اس کے پیچھے وردی ھے
پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد
Ещё видео!