اسلام آباد(myxfile) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور آرمی ایوی ایشن کے لاپتا ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نےلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی
سمیت آرمی کے 6 افسران اور جوان کی سلامتی سے متعلق تشویش و فکر مندی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک بہترین پروفیشنل اور نہایت اچھے انسان ہیں، دعاگو ہوں کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ بحفاظت ہوں۔ وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ وطن کے ان بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کے لیے خصوصی دعا کریں، پوری قوم اس حادثے پر انتہائی افسردہ ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے یہ فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلیٰ مثال بن کر سامنے آئے ہیں، یہ ہے اپنے بھائیوں بہنوں، بچوں کی خدمت کا وہ عظیم جذبہ جو پاکستان کی حقیقی طاقت ہے۔یاد رہے ) آئی ایس پی آرکا کہناہےکہ بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا جس میںکور کمانڈرکوئٹہ سمیت 6افسران سوار ، افسران لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کے امدادی مشن پر تھے۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی و دیگر کے فوجی ہیلی کاپٹرکا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ لسبیلہ سے کراچی آتے ہوئے منقطع ہوا،ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12کور کے انجینئر بریگیڈیئر خالد، پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہ اور چیف نائیک مدثر شامل، صدر مملکت فوجی افسران کی حفاظت ا ور سرچ آپریشن کی کامیابی کیلئے دعاگو، وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے پراظہار تشویش،چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناہےکہ پریشان کن خبر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سے
Ещё видео!