پہچان پاکستان نیوز
احمد پور سیال سے ضیغم علی کی رپورٹ
مدرسہ غوثیہ چشتیہ کی ذیلی برانچ جامع مسجد علی المرتضیٰ ٹیٹکی میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کی پرنور محفلِ میلاد مصطفیٰ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور پیر محمد اسلم رضوی چشتی نے خطاب کرتے ہوئے سیرت النبیﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی
احمد پور سیال انجمنِ طلبہ اسلام یونٹ سرگانے والا کے زیرِ اہتمام مدرسہ غوثیہ چشتیہ کی ذیلی برانچ جامع مسجد علی المرتضیٰ ٹیٹکی میں سالانہ محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد ھوا،جس میں محببان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور سفیرِ فکر حضور ضیاءالامت دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی پہچان ولی کامل پیر طریقت، رہبرِ شریعت، پیر محمد اسلم رضوی چشتی صاحب کا ایمان افروز بیان سن کر اپنے دلوں کو منور کیا۔محفلِ میلاد میں تلاوتِ کلامِ مجید کے بعد ثناء خوان مصطفیٰ نے نعت رسول کا نظرانہ پیش کیا۔ علامہ پیر محمد اسلم رضوی چشتی (آستانہ عالیہ بھیرہ شریف) نے نبی کریم ﷺکی شان اور انکے حالاتِ زندگی پر پرجوش بیان کر کے سماں باندھ دیا۔ اور میلاد النبی ﷺ منانے کی ضرورت و اہمیت پر بیان کیا۔ اُنھوں نے میلادالنبی ﷺ کی محافل سجانے اور حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ سے اپنی نسلوں کو آگاہ کرنے پر زور دیا۔ اور حضور نبی کریم ﷺ کی محبت و اتباع کے موضوع پر، پرفکر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ ھمارے لئے رحمت سراپا بن کر آئے اور آپکی سیرتِ مبارکہ کے واقعات کی روشنی میں یہ اجاگر کیا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی محبت کا یہ تقاضا ھے کہ ہمیں اپنے معمولات زندگی میں آپﷺکی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اخلاق کو سنواریں اور اتباع رسولﷺپر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔ آپ نے محفل کے شرکاء کو یہ پیغام دیا کہ اس پر فطن دور میں اس بات کی اشد ضرورت ھے کہ اپنا ٹوٹا ہوا تعلق حضور نبی کریم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ سے استوار کریں تاکہ آنیوالی نسلوں کی تربیت اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر کی جا سکے۔ آخر میں سلام پڑھا گیا اور عالم اسلام کےلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ اس موقع پر علامہ عبد الرزاق باروی، علامہ خلیل باروی، علامہ عبد الرؤف چشتی، علامہ قیصر عباس، قاری محمد کاشف سعیدی، علامہ اختر عباس قادری، علامہ آصف فیضی اور مفتی محمد عامر باروی بھی موجود تھے۔ محفل میں مختلف اضلاع کی اہم شخصیات مہر عابد حسین دوآنہ سیال، چئیرمین نیشنل پریس کلب تحصیل احمد پور سیال مہر جواد علی سیال، جنرل سیکرٹری مہر جاوید ساقی جھتیال، میاں رمضان صحافی، مہر عاشق حسین جھتیال (ملتان) مہر مٹھا جھتیال، مہر بلال جھتیال، مہر شکیل جھتیال، مہر قیصر جھتیال و دیگر نمایاں تھے۔
Ещё видео!