گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔بدنام زمانہ3منشیات فروش گرفتار،ایک کلو سے زاہدچرس،20لیٹر ولائیتی شراب برآمد۔
سرائے عالمگیر سے ہمارے نمائندے ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اختر گجر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےبدنام زمانہ تین منشیات فروشوں گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان میں بد نام زمانہ منشیات فروش مسمی محمد وقاص عرف ننھا ولد عبدالعزیز قوم راجپوت سکنہ نقشبندی گلی سرائے عالمگیر سے1160گرام چرس برآمد کی اور دوسری کارروائی میں ملزم ایڈسن ولد جاوید عنائیت سکنہ ٹینکی گراؤنڈ سرائے عالمگیر کو گرفتار کر کےملزم کے قبضہ سے 10لیٹرولائیتی شراب برآمدکی جبکہ تیسری کارروائی میں ملزم مسمی علی سلطان ولد محمد ارشد قوم گجر سکنہ موہری شریف سے بھی 10لیٹر شراب برآمد کر کے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں جن کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Ещё видео!