وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا.
پہلے فیز میں کلاس نہم اور اس سے اوپر کی تمام کلاسز کھولی جارہی ہیں. سعید غنی
دوسرے اور تیسرے فیز میں مرحلہ وار چھٹی سے آٹھویں اور پھر پری پرائمری سے پرائمری کلاسز کا آغاز کیا جائے گا. سعید غنی
ہم نے ڈسٹرکٹ، سول اور صوبائی انتظامیہ کے ذریعے اسکولز کی مانیٹرنگ کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو منگل سے اسکولوں کے وزٹ کریں گی. سعید غنی
اگر کسی اسکول، علاقے میں کرونا کے پھیلنے کی اطلاعات موصول ہوں گی تو ہم اس اسکول یا اس علاقے کی اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان بھی کرسکتے ہیں. سعید غنی
والدین کے تعاون کے بغیر ہم اسکولز میں کرونا پھیلنے سے نہیں روک سکتے. سعید غنی
والدین اپنے بچوں کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ اسکول بھیجیں. سعید غنی
ماسک لازمی پہنائیں اور بچوں کو لازمی 5 سے 6 بار 20 سیکنڈ تک صابن یا ہینڈ واش سے ہاتھ دھونے کی تاکید کریں. سعید غنی
اسکول میں اپنے بچوں کو پانی اور لنچ باکس ساتھ بھیجیں اور انہیں لازمی تاکید کریں کہ وہ باہر سے کوئی چیز نہ لیں. سعید غنی
والدین بچوں کو ایک دوسرے سے فاصلے کی بھی تاکید کریں. سعید غنی
ہمارے صوبے سے کرونا کم ضرور ہوا ہے لیکن ختم نہیں ہوا اس لیے کسی قسم کی لاپرواہی کرونا پھیلنے کا سبب بن سکتی ہے. سعید غنی
جاری کردہ: زبیر میمن، میڈیا کنسلٹنٹ، وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی.
Ещё видео!