پہچان پاکستان نیوز
سیالکوٹ سے نمائندہ خصوصی ظہیرچوہان کی رپورٹ
سیالکوٹ سٹی سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، ڈکیتی اور راہزنی کی 32 وارداتوں میں ملوث خطرناک طاری ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ڈاکو گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ نقدی، طلائی زیورات اور اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان سے تفتیش جاری
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر رکھے ہیں اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل رانا ندیم طارق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ سب انسپکٹر شبیر گل نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی 32 وارداتوں میں ملوث خطرناک طاری ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے.
ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی، طلائی زیورات و دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔
دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، نقدی 5 لاکھ روپے، طلائی زیورات 8 تولہ اور وارداتوں کے دوران استعمال کیا جانے والا اسلحہ ناجائز 4 عدد پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئیں ہیں
ملزمان کی شناخت
1. طاہر عرف طاری ولد طالب حسین سکنہ ضلع وہاڑی
2. مبین علی ولد ندیم حسین قوم ڈھڈی سکنہ شہاب پورہ
3. علی رضا ولد محمد یونس قوم ڈھڈی سکنہ ضلع وہاڑی
4. محمد افضل عرف بکرا ولد محمد اشرف قوم ڈھڈی سکنہ موکھل
کے ناموں سے ہوئی ہے.
ملزمان نے ضلع سیالکوٹ میں ڈکیتی و راہزنی کی 32 وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی ۔
ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے پولیس ٹیموں کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
خرم شہزاد
ترجمان سیالکوٹ پولیس
Ещё видео!