ملک بھر میں کہیں بھی شوال المکرم 1444ھ کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عید الفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
ملائیشین حکومت کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا، کچھ مقامات پر مطع ابر آلود رہا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک تھے۔
Ещё видео!