🌺نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی زیارت کے مسائل 🌺
🍀لیکچر 2🍀
🌷حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی زیارت کی نیت سے مدینہ منورہ کا سفر کرنا جائز نہیں🌷
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ 3 مساجد کے علاوہ کسی اور مسجد کا (زیادہ ثواب حاصل کرنے کی نیت سے) سفر نہ اختیار کیا جائے
🌷1_ مسجد الحرام
🌷2_ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
🌷3_ مسجد اقصیٰ
💦 مسلم 💦
🌷مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی زیارت کرنا مستحب ہے، قبر پر کھڑے ہو کر با ادب ہو کر سلام کہنا چاہیے🌷
💥حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ( اہلِ قبور کے لیے ) کیسے دعا کروں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہو! اس گھر کے مومن باسیو السلام علیکم، ہم سے پہلے جانے والوں پر بھی اللہ رحم فرمائیں اور بعد میں جانے والوں پر بھی اللہ رحم فرمائیں، اللہ نے چاہا تو ہم تمھارے پاس آنے ہی والے ہیں💥
💦 مسلم💦
🌷آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کے سامنے السلام علیکم یا رسول اللہ کے الفاظ کہنے بھی جائز ہیں🌷
💥حضرت نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سفر سے واپس آ کر مسجد تشریف لاتے تو (تحیہ المسجد ادا کرنے کے بعد) قبر پر حاضر ہوتے اور السلام علیکم یا رسول اللہ پھر السلام علیکم یا ابا بکر پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ان الفاظ میں سلام کرتے 💥
💦 بیہقی 💦
🌷آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر درودِ ابراہیم پڑھنا مسنون ہے🌷
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ پر سلام کہنے کا طریقہ تو ہمیں معلوم ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کیسے بھیجا جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہو
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْد مَّجِیْد، اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْد مَّجِیْد
اے ﷲ ! محمدۖ اور آلِ محمد ۖ پر ا سی طرح رحمت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم اور آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی ، بے شک تو ہی تعریف اور بزرگی والا ہے، اے ﷲ ! محمدۖ اور آلِ محمدۖ پر اسی طرح برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم اور آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو ہی تعریف اور بزرگی والا ہے
💦بخاری💦
🌷رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر ہاتھ باندھ کر کھڑےہونا، رکوع کی طرح جھکنا، سجدہ کرنا یا تلاوت اورذکر کے لیے بیٹھنا، یا اس کا طواف کرنا، اس کی طرف منہ کر کے دعا کرنا یا نماز پڑھنا منع ہے🌷
💥حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "یا اللہ تو میری قبر کو بت نہ بنانا" اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر لعنت فرمائی جنہوں نے انبیاء کرام کی قبروں کو عبادت گاہ بنا لیا💥
💦 احمد💦
🌷ہر نماز کے بعد درود و سلام کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر حاضری کا اہتمام کرنا اور دیر تک قبر پر کھڑے رہنا درست نہیں🌷
💥حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ (یعنی گھروں میں نفل نماز پڑھو اور قرآن کی تلاوت کیا کرو) اور میری قبر کو تہوار نہ بناؤ اور مجھ پر درود بھیجو جہاں کہیں بھی ہو تمہارا درود مجھے پہنچ جائے گا💥
💦ابوداؤد 💦
🌷خواتین کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر بار بار آنا پسندیدہ نہیں🌷
💥حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کثرت سے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے💥
💦ترمذی💦
🌺 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کے متعلق وہ امور جو سنت سے ثابت نہیں ہیں🌺
🌻 1_ قبر کی زیارت کی نیت سے مدینہ منورہ کا سفر کرنا سنت سے ثابت نہیں ہے
🌻 2_ مسجد نبوی میں داخل ہو کے تحیۃ المسجد پڑھے بغیر سیدھے قبر پر جانا
🌻 3_ قبر کی طرف منہ کر کے دعا کرنا
🌻 4_ حصولِ برکت کے لیے قبر کی جالیوں، دیواروں، دروازوں کو چھونا، بوسے دینا یا جسم سے لگانا
🌻 5_ قبر پرکھڑے ہو کر غیر مسنون درود تاج، ماہی، اکبر، لکھی، مقدس، تنجینا پڑھنا
🌻 6_ اپنی حاجتیں اور مرادیں کاغذ پر لکھ کر جالیوں کے اندر پھینکنا
🌻 7_ قبر پر قرآن خوانی کرنا
🌻 8_ ہجوم کے باوجود درود و سلام کے لیے قبر پر بار بار آنا
🌻 9_ دعا کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ بنانا
🌻 10_ یہ عقیدہ رکھنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری گزارشات سنتے ہیں اور ہمارے احوال، اعمال اور نیتوں کو جانتے ہیں
🌻 11_ یہ عقیدہ رکھنا کہ قبر کے قریب کھڑے ہو کر مانگی گئی دعا ضرور قبول ہوتی ہے
🌻 12_ قبر کی زیارت کے بعد الٹے پاؤں واپس پلٹنا
🌻 13_ مدینہ منورہ جانے والوں کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام بھجوانا
🌻 14_ رجب، شعبان اور رمضان میں قبر مبارک کی زیارت کا اہتمام کرنا
🌻 15_ قبر پر اعتکاف کرنا یا قبر کے گرد چکر لگانا
🌻 16_ قبر کے سامنے نماز کی طرح ہاتھ باندھ کر بے حس و حرکت کھڑے ہونا
🌻 17_ بارش کے بعد قبر کے سبز گنبد سے گرنے والے قطروں کو تبرک کے طور پر جمع کرنا
🌻 18_ قبر کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنا
🍀اس لیکچر کو آگے ضرور سینڈ کریں تا کہ ہم سنت طریقے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کر سکیں 🍀
🌹مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا🌹
✍ عالیہ انجم
#quranawaytojannah51 #islam #islamiceducation #rozaerasool #rozaerasul #makka #madinah #quran #dua #namaz
Ещё видео!